اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ شہر کی تاریخ میں سب سے بڑا ہو گا۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں نہ ڈالنے کی یقین دہانی پر یقین نہیں ہے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ پور ی قوم ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کل گھر سے نکلے۔
حکومت نے اگر کہیں بھی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پرامن رہنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کل کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلا ن کریں گے۔
اگر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو عمران خان ہر جگہ کارکنوں کو نہیں روک سکیں گے۔ عارف علوی نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے تناسب کم نہیں کی گئیں۔
انہوں نے ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی رہنماوٴں کی ٹارگٹ کلنگ کے سخت خلاف ہیں۔