میال چوکی کے قریب ڈی ایس پی تلہ گنگ کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) میال چوکی کے قریب ڈی ایس پی تلہ گنگ کی گاڑی ٹریکٹر ٹر الی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت چار افراد شدید زخمی۔

زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ،تین زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے ایم ایس، ڈی ایس پی کا گھٹنا فریکچر ہو گیا ارتھو سرجن۔

تفصیل کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر میانوالی کی طرف سے انے والے چینی اٹامک والوں کوڈی ایس تلہ گنگ میاں محمد ارشد سکواڈ دے رہے تھے کہ اچانک پولیس کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی میاں محمد ارشد اور پولیس اہلکاروں میں ربنواز، محمد مالک اور طاہر سلطان شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔

ایم ایس نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی کو ارتھو پیڈک سرجن کے پاس ریفر کر دیا ہے اور باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جن کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ارتھو پیڈک سرجن نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی کا گھٹنا فریکچر ہے۔