مولانا خالد سومرو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، فضل الرحمان خلیل

Fazlur Rehman Khalil

Fazlur Rehman Khalil

اسلام آباد (جیوڈیسک) مذہبی رہنما فضل الرحمان خلیل نے کہا ہے کہ مولانا ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مولانا خالد سومرو کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ایک بیان میں فضل الرحمان خلیل کا مزید کہنا تھا کہ علما کے قتل پر حکومتی خاموشی افسوس ناک ہے۔