وزیر داخلہ کا ریڈ زون کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ریڈ زون پہنچے تو چیف کمشنر اسلام آباد اور اعلی پولیس حکام کی جانب سے انہیں پاکستان تحریک انصاف کے جسلے اور ریڈ زون کی سیکیورٹی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کے اطراف پر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نہ صرف اسلام آباد کے عوام بلکہ جلسے کے شرکاء کیلئے بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔