اسلام آباد جلسے سے ایک روز قبل، لاہور اور فیصل آباد میں بس اسٹیڈز بند

Bus Stand

Bus Stand

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مینار پاکستان کے قریب بادامی باغ جنرل بس اسٹینڈ کو صفائی کے نام پر بند کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گندگی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

صفائی مہم کے بعد، صورتحال بہتر ہو جائے گی تاہم بس اسٹینڈ بند ہونے سے لاہور سے باہر جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فیصل آباد میں بھی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد روانگی روکنے کیلئے ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے۔

اڈوں کی انتظامیہ کو راولپنڈی اسلام آباد کیلئے مسافروں کی بکنگ سے بھی روک دیا گیا ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز نے بھی فیصلے پر تنقید کی ہے۔