تھائی لینڈ کی شہزادی کا خاندان ان کی ازدواجی زندگی کے لئے خطرہ بن گیا

Srirasmi Vajiralongkorn Getty

Srirasmi Vajiralongkorn Getty

بنکاک (جیوڈیسک) کرے کوئی اور اور بھرے کوئی اورایسا ہی کچھ ہوا تھائی لینڈ کی شہزادی کے ساتھ جہاں ان کے خاندان کوکرپشن میں ملوث ہونے پر دییے گئے شاہی فیملی کے اعزاز سے محروم کردیا گیا جب کہ شہزادہ صاحب بھی اپنی بیوی سے سخت ناراض نظر آرہے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

تھائی لینڈ کے شہزادے واجیرلونگ کام نے شہزادی کے خاندان کے کرپشن میں ملوث ہونے کی خبروں کے بعد حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شہزادی کے خاندان کو دیا گیا شاہی نام واپس لے لیں۔

اعزاز انہوں نے اپنے سسرال والوں کو اس وقت دیا تھا جب وہ شہزادی سری راسامی سے 2001 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ وہ ان کی تیسری بیوی ہیں۔ شہزادی کے چچا جوکہ ایک پولیس افسر ہیں کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسمگلنگ اور جوا کے ذریعے دولت اکٹھی کی اس کے علاوہ شہزادی کے خاندان کے دیگر 6 افراد کو بھی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہزاے کے اس اقدام سے شہزادی سے ان کی دوریوں میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ کئی روز سے دونوں کے تعلقات میں کشیدگی کی خبریں اخبارات کی زینت بنی ہوئی ہیں، تعلقات میں کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بادشاہ بھومی بول کی صحت انتہائی خراب ہوچکی ہے اور ان کے بعد شہزادہ ہی ان کی جگہ لیں گے۔

تھائی لینڈ میں بادشاہ کی شخصیت بہت طاقتور تصورکی جاتی ہے اور اقتدار کے فیصلے بھی یہیں سے ہوتے ہیں۔