اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان آنکھیں کھول کر دیکھیں کہ لوگ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا نے آپ کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔
خان صاحب، آنکھیں کھول کر دیکھیں کہ لوگ ان کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔ عمران خان مزید کتنے پلان بنائیں گے، جب تک نیت ٹھیک نہیں کریں گے ناکامی مقدر بنتی رہے گی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور دوسرے ملکوں نے ترقی صرف اس لیے کی کہ وہاں سیاسی استحکام رہا۔