بھکر: پی پی 48 ضمنی انتخاب، آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی کامیاب

Bhakkar

Bhakkar

بھکر (جیوڈیسک) پی پی 48 ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی 47 ہزار 593 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ تمام 144 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی نے 47 ہزار 593 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار احمد نواز نوانی 47 ہزار 13 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار نذر عباس کہاوڑ 13 ہزار 582 ووٹ حاصل کر سکے۔