قصور (جیوڈیسک) گنگن پور روڈ پر پولیس ناکے سے چند گز کے فاصلے پر ڈاکوؤں سے مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک باقی ساتھی فرار۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد کنگن پور روڈ پر پولیس ناکے سے چند گز کے فاصلے پر ڈاکوؤں نے رات 12 بجے ناکہ لگا رکھا تھا کہ مراٹیاں کا رہائشی اسماعیل اپنے ڈالے پر الہ آباد سے اپنے گاؤں جا رہا تھا
ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ایک گولی اسماعیل کی ٹانگ پر لگی لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس نے 15 پر کال کر دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اس دوران اویس نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ اویس کے باقی چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔