کابل: غیر ملکی گیسٹ ہاؤس پر طالبان کا قبضہ ختم

Afghan

Afghan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان فوج کی ٹرپل ون ملٹری کور کے سربراہ قدم شاہ شہیم نے کہا ہے کہ تین خود کش حملہ آور ہفتے کی شام کابل کے مغربی ضلع کارتے سہہ میں گیسٹ ہاؤس کی عمارت میں داخل ہوئے۔ گیسٹ ہاؤس میں موجود آٹھ افراد میں چھ محفوظ ہیں۔

ہلاک ہونے والے دو غیر ملکیوں کی قومیت معلوم نہیں ہو سکی۔ گزشتہ تین روز میں غیر ملکیوں کے زیر استعمال عمارتوں پر طالبان کا دوسرا حملہ ہے۔ غیر ملکی فوجی اگلے ماہ افغانستان سے انخلا کی تیاری کر رہے ہیں اور اس وجہ سے طالبان کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔