نوجوان نے خودکشی کرلی

Suicide

Suicide

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ ناظم آباد میں نوجوان نے عشق میں ناکامی کے بعد پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک B کھنڈو گوٹھ بسم اللہ ہوٹل کے قریب واقع مکان سے ایک نوجوان 25 سالہ ساجد حسین ولد خادم حسین کی پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر لاش کو تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کے لواحقین نے اپنے بیان میں کہا کہ متوفی بے روزگاری سے تنگ تھا اور دلبرداشتہ ہو کر اس نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفی عشق میں ناکامی کے بعد سے دلبرداشتہ تھا، وہ جمعہ اور ہفتے کی شب اپنے دوستوں سے کہہ کر گیا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لے گا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔