سول حکومت کی نگرانی کیلئے فوجی افسروں کو تعینات کیا جائے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن کی طرف سے کراچی اور حیدرآباد میں الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹیوں کے قیام کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا صرف فوجی حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات کروائے۔ پرویز مشرف کا دور سب سے بہترین دور تھا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ قومیں خوش نصیب ہوتی ہیں جنہیں بہادر جرنیل ملیں۔ پرویز مشرف کے علاوہ ایسا کوئی جرنیل نہیں۔

افتخار چودھری نے پرویز مشرف کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا تھا۔

الطاف حسین نے کہا کہ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام میں رکاوٹ بننے والوں کو حکومت کا حق نہیں۔

سپریم کورٹ ایسے وزیروں کی گرفتاری کیلئے فوج کوحکم دے سکتی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیم کے بجٹ میں پانچ فیصد اضافہ کیا جائے۔