فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

Laurent

Laurent

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی وزیر خارجہ لارینٹ فیبیوز نے اسرائیل فلسطینی تنازع کے حل کے لیے 2 سال کاوقت مقرر کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس عرصے میں مذاکرات کے ذریعے یہ تنازع طے نہیں ہوتاتو فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

فرانس کی قومی اسمبلی میں فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے سے متعلق بحث کے دوران تقریر کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا لیکن سوال یہ ہے۔

کہ کب اور کیسے؟ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرمشرق وسطی کے تنازع کے حل کیلیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور ان کے نتیجہ خیزاختتام سے متعلق ایک قرار داد منظور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اس میں 2 سال کی ایک ڈیڈلائن کا ذکر کیا جارہا ہے اور فرانسیسی حکومت اس عرصے سے اتفاق کرے گی۔