فرانس (جیوڈیسک) سابق صدر سرکوزی نے پارٹی میں ہوئے انتخابات میں چونسٹھ اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کئے۔ گو سر کوزی یو ایم پی کے امیدوار چن لئے گئے ہیں لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق انہوں نے توقع سے کم ووٹ لئے۔
امید تھی کہ وہ ستّر فیصد سے زائد ووٹ لیں گے۔ سرکوزی کے حریف برونو لے مائر نے انتیس اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ووٹ لئے۔ دو ہزار میں سرکوزی نے پچاسی فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔ وہ 2012 میں موجودہ صدر فرانسواں اولاند سے شکست کھا گئے تھے۔