جرمنی : گاڑیوں کا میلا سج گیا، 30 ممالک کی کمپنیوں کی شمولیت

Car

Car

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں چم چماتی گاڑیوں کا میلا سج گیا، جس میں 30 ممالک کی کمپنیاں گاڑیوں کے نت نئے ماڈل پیش کررہی ہیں۔ جرمنی کے شہر ایسن میں اس سال بھی دنیا بھرکے 30 ممالک سے کئی کمپنیاں شاندار گاڑیوں کی نمائش کررہی ہیں۔

میلے میں پیش کی جانے والی گاڑیوں میں عام کاروں کے علاوہ لگژری اور کلاسک گاڑیوں کے ماڈل بھی شامل ہوں گے۔ فیسٹیول میں مختلف اسٹنٹ شو کے ساتھ کار ڈرفٹنگ کے مقابلے بھی کروائے جارہے ہیں۔ یہ رنگا رنگ آٹو شو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔