تربوز کا شوقین ڈاگی، چوری چوری دیکھتا جائے

Dog

Dog

نیویارک (جیوڈیسک) کتوں کو عام طور پر گوشت یا اس سے بنی اشیاء پسند ہوتی ہیں لیکن یہ ڈاگی تو تربو ز کا دیوانہ نکلا۔جی ہاں کوریا سے تعلق رکھنے والے اس ڈاگی نے اپنے مالک کو تربوز کھاتا دیکھا تو اس سے رہا نہ گیا۔

اور یہ چوری چوری تربوز کی جانب دیکھتا رہا۔ڈاگی کامالک جونہی تربوز کا ٹکڑا منہ میں ڈالنے کیلئے ہاتھ بڑھاتا ڈاگی کا ندیدہ پن بھی بڑھتا جاتا۔ ڈاگی میاں کامالک بھی اس کے ندیدے پن کو بھانپ گیا اورکئی مرتبہ ایکٹنگ کرنے کے بعد تربوز منہ میں ڈال لیا جبکہ ڈاگی دیکھتا ہی رہ گیا۔