کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک فلپ ہیوز کو یاد کر کے رو پڑے۔
ان کا کہنا ہے کہ فل ہیوز کی موت سے آسٹریلوی کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
کھلاڑی تو صدمے میں ہیں ہی، ڈریسنگ روم کا ماحول اب ویسا نہیں رہ سکے گا۔
فل ہیوز کی آخری رسومات 3 دسمبر کو ان کے آبائی شہر میں ہوں گی۔ ان کی تدفین کی وجہ سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اب 4 دسمبر کو شروع نہیں ہو گا۔