لندن (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ جینیفراینسٹن نے کہا ہے کہ اب جبکہ وہ 45 سال کی ہوگئی ہیں تو وہ خود کو زیادہ پرسکون اور آرام دہ محسوس کر رہی ہیں۔ جینیفر اگلے سال دو فلموں کیک اور ہوریبل باسز 2 میں اداکاری کریں گے۔
ایک انٹرویو میں جینیفر نے کہا کہ وہ بیس یا تیس کی عمر کے مقابلے میں چالیس کے عشرے میں زیادہ خوشی اور پہلے کی نسبت زیادہ سکون محسوس کررہی ہیں۔ جینیفر اینسٹن کی جلد اپنے منگیترجسٹن تھیروکس سے شادی ہونے والی ہے۔
اداکارہ نے کہاکہ جسٹن کے ساتھ وقت گزارنے سے زندگی اور بھی آسان ہوگئی ہے۔ میں اگلے سال جسٹن سے شادی کے بعد دنیا کا زیادہ سفر کرنے کا بے تابی سے انتظار کررہی ہو ں۔