گھوٹکی : سفاری پارک کے قریب بس پر فائرنگ، چھ زخمی

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں سفاری پارک کے قریب قومی شاہرہ پر موٹر سائیکل سواروں نے مال بردار اور مسافر بس پر فائرنگ کر کے چھ مسافر وں کو زخمی کر دیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں سفاری پارک کے قریب قومی شاہرہ پر تین نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مال بردار گاڑیوں اور مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس کے باعث چھ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میرپور ماتھیلو ،تحصیل اسپتال گھوٹکی اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک مسافر کی حالت شویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمی مسافروں کے مطابق جے یو آئی کی ہڑتال کی کال کے باوجود ڈسٹرکٹ پولیس اورنیشنل ہائیوے پولیس قومی شاہرہ پر موجود نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق واقع کا مقدمہ ابھی درج نہیں کیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے ٹیم بنا دی ہے۔