ٹام کروز نے 13 سال بعد نکول کڈمین سے معذرت کرلی

Tom Cruise, Nicole Kidman

Tom Cruise, Nicole Kidman

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے ایکشن سپر سٹار ٹام کروز اور انکی اہلیہ اداکارہ نکول کڈمین میں 13 سال پہلے علیحدگی ہو چکی ہے لیکن اب ٹام کروز کو اچانک یہ خیال آیا کہ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ سے معافی مانگنی چاہیے چنانچہ انہوں نے پانچ صفحات پر مشتمل ایک معذرت نامہ نکول کڈ مین کو بھجوایا ہے۔

ٹام کروز نے اس میں لکھا ہے کہ غلطی نکول کڈمین کی نہیں بلکہ انکی تھی کیونکہ وہ صرف اپنی زندگی کے بارے میں ہی سوچتے تھے۔ ٹام کروز نے یہ خط نکول کڈ مین کے والد کے انتقال پر لکھا جس میں انہوں نے انکے والد کے انتقال پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا۔

بلکہ ان سے اپنی دس سالہ رفاقت کے ٹوٹنے کے حوالے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ ٹام کروز اور نکول کڈمین کے دو لے پالک بچے بھی ہیں ، دونوں کی دس سالہ رفاقت 2001 میں ختم ہوئی تھی۔