فل ہیوز کی 26 ویں سالگرہ، ساتھی کرکٹرز اداس

Phil Hughes

Phil Hughes

سڈنی (جیوڈیسک) تین دن پہلے موت کی آغوش میں جانے والے آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی آج 26 ویں سالگرہ ہے،اس موقع پر ان کے ساتھیوں کو ان کی یاد بہت ستار ہی ہے۔

فل ہیوز کی آخری رسومات تو 3 دسمبر کو ادا کی جائیں گی ،لیکن ان کے ٹیم میٹس غم زدہ دلوں کے ساتھ ان کی 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

چھلکتی آنکھوں اور لرزتے لبوں سے ہیوز کو ہیپی برتھ ڈے کا پیغام دے رہے ہیں کپتان مائیکل کلار ک نے تو اپنے ساتھی کی سالگرہ پر پورا کالم لکھا ہے کلارک کہتے ہیں کہ سالگرہ مبارک میرے بھائی، وہ ہمیشہ تمہیں پیار کرتے رہیں گے۔

ڈیوڈ وارنر اپنے پیغام میں لکھتے ہیں 63 ناٹ آوٹ میرے دوست۔پھر اسٹیو اسمتھ، مچل جانسن، نیتھن لیون اور دیگر کہتے ہیں کہ، فل ہیوز کی یاد بہت ستائے گی۔

اس موقع پر مائیکل کلارک نے کرکٹ آسٹریلیا سے یہ درخواست بھی کی کہ فل ہیوز کا نمبر 63 بھی ریٹائر کر دیا جائے۔ دیگر کھلاڑیوں نے ہیوز کا ٹیسٹ کیپ نمبر 408 بھی میسجز میں استعمال کیا۔