دبلا ہونے کا شوق لمبے گھنے سیاہ بالوں سے محروم کر سکتا ہے

Hair

Hair

نیویارک (جیوڈیسک) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دبلا ہونے کا شوق خواتین کو لمبے گھنے سیاہ بالوں سے محروم بھی کرسکتا ہے۔ لندن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد اکثر وزن کم کرنے کے شوق میں مبتلا ہوتی ہے۔

اور بال انسانی جسم کا وہ حصہ ہیں جن کو دیگر اعضاء کے مقابلے میں سب سے زیادہ غذائیت درکار ہوتی ہے۔ ایسے میں ڈائیٹ فوڈ اور دیگر سپلیمنٹس کا استعمال خواتین میں بالوں کو درکار وٹامنز کی کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے اور خواتین بال گرنے کے مسئلے کا شکار ہوجاتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق وزن میں کمی کیلئے ورزش یا یوگا جیسے طریقے استعمال کرنا بہتر ہے۔