بھمبر کی خبریں 30/11/2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کے خلاف خبریں شائع ہونے پر کئی شرفا میدان میں آ گے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کے خلاف خبریں شائع ہونے پر کئی شرفا میدان میں آ گے بیوٹی پارلرز مالکان کو بچانے کیلئے متحرک بھمبر کے عوامی ، شہری ،سماجی اور مذہبی حلقوں کا بیوٹی پارلرز کی حقیقت سامنے لانے پر میڈیا کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق بھمبر میں غیر ریاستی خواتین نے بیوٹی پارلرز کی آڑ میں غیر اخلاقی سر گرمیاں شروع کر رکھی تھیں جس پر بھمبر کے عوامی، شہری ، سماجی اور مذہبی حلقوں کو شدید تشویش لاحق تھی گذشتہ روز میڈیا نے بیوٹی پارلرز کی آڑ میں ہونے والی غیر اخلاقی سر گرمیوں کی خبریں چھاپیں جس پر غیر ریاستی بیوٹی پارلرز مالکان خواتین نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے اپنے گھوڑے میدان میں دوڑا دئیے جس پر بھمبر کے کئی شرفا بیوٹی پارلرز مالکان کو بچانے کیلئے متحرک ہو گئے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے میڈیا نمائندگان کی طرف سے غیر اخلاقی سر گرمیوں کے مراکز بیوٹی پارلرز کی حقیقت سے پردہ اٹھانے اور حقائق سامنے لانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور انتظامیہ سے اپنا رول ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار کالے شیشے والی گاڑیوں میں سوار مشکوک افراد کی سر گرمیاں ٹریفک پولیس

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار کالے شیشے والی گاڑیوں میں سوار مشکوک افراد کی سر گرمیاں ٹریفک پولیس نے بھی آنکھیں موند لیں جرائم پیشہ افراد بھی فائدہ اٹھانے لگے عوامی حلقوں کا اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کے بعد اب کالے شیشے والی گاڑیاں جن میں کاریں ، پراڈو ، لینڈ کروزر سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں سر عام سڑکوں پر دوڑتی پھرتی ہیں کالے شیشے والی گاڑیوں میں مشکوک افراد اپنی سر گرمیاں انجام دیتے ہیں جبکہ رات اور دن کے اوقات میں اکثر کالے شیشے والی گاڑیاں باب کشمیر پل رنگ روڈ، پٹرول پمپ چوک ، کوٹھی موڑ کھڑی ہوتی ہیں جہاں پر سے پنجاب سے آنے والی ٹرانسپورٹ کے ذریعے آنے والی کال گرلز کو ریسو کیا جاتا ہے بھمبر ٹریفک پولیس کی چشم پوشی جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے بھمبر کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوکل گورنمنٹ کے بغیر جمہوریت کا دنیا میں کوئی تصور نہ ہے 80 فیصد ڈویلپمنٹ اور مسائل لوکل گورنمنٹ کے ذریعے حل ہوتے ہیں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لوکل گورنمنٹ کے بغیر جمہوریت کا دنیا میں کوئی تصور نہ ہے 80 فیصد ڈویلپمنٹ اور مسائل لوکل گورنمنٹ کے ذریعے حل ہوتے ہیں پاکستان اور یورپ کی جمہوریت میں زمین آسمان کا فرق ہے پاکستان میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ تعمیر و ترقی کا عمل روکا ہوا ہے پاکستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوم ہے اس کو محب وطن اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستانی نزاد کنزرویٹو پارٹی برطانیہ بری مانچسٹر کے راہنما راجہ اظہر اقبال آف پنجیڑی نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سسٹم جمہوریت کا حسن ہے بلدیاتی سسٹم کے بغیر دنیا بھر میں جمہوریت کا کوئی تصور نہ ہے برطانیہ میں لوکل کونسل کا کردار بڑا اہم ہے کونسل سطح پر 80 فیصد مسائل حل ہوتے ہیں اور تعمیر و ترقی کے کام ہوتے ہیں لوکل کونسل سطح کے الیکشن مڈ ٹرم الیکشن کی حیثیت رکھتے ہیں جس میں مرکزی حکومت کی کارکردگی کا پیشہ چلتا ہے عوام حکومتی پالیسوں اور کارکردگی پر اعتماد اور عدم اعتماد کرتے ہیں لوکل باڈیز کے پاس اختیارات ہوتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی جمہوریت میں زمین آسمان کا فرق ہے پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی شہ نہ ہے لوکل ادارے نہ ہیں جس کی وجہ سے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں تعمیر و ترقی سے مخصوص لابی کے پاس زیادہ اختیارات ہیں چند لوگوں کے پاس لیڈ کرنے والوں کو اصل مسائل سے آگاہی نہ ہے پاکستان میں مخصوص لابی اپنے اختیارات کو ہی جمہوریت سمجھتی ہے مخصوص لوگوں نے اپنے اپنے کلبز بنا کر سیاست شروع کر رکھی ہے لوکل سطح کی سیاست کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی مرکزی حکومت 5 سال کیلئے منتخب ہو جانے کے بعد دوجہاں میں ان کی کارکردگی اور خامیاں کو جانچنے کا کوئی ذریعہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا قلعہ اور اللہ تعالیٰ کا ہمارے لیے خاص تحفہ ہے پاکستان جغرافیائی لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتا ہے پوری دنیا کے پاکستان کے ساتھ مفادات وابستہ ہیں اور وہ اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے پاکستان میں اپنی مداخلت جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوم ہے اس نے اپنی صلاحیتیوں کا لوہا پوری دنیا میں منوایا ہے ضرورت صرف اچھی لیڈر شپ کی ہے پاکستان میں تبدیلی آنے والی ہے لوگوں کو شعور آ گیا ہے پاکستان ترقی کے کنارے پر آ چکا ہے ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے دیکھتے ہیں کہ اب کون سی قیادت اس ترقی کا کریڈٹ حاصل کرتی ہے ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکل وقت میں جدوجہد کر رہے ہیں برطانیہ کے لوگ ہماری جدوجہد کو بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں کشمیر کی لیڈر شپ تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا وہ کردار ادا نہیں کر رہی جس کو ادا کرنا چاہیے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بھمبر جلسہ کا پروگرام تبدیل2 دسمبر کے بجائے 3 سمبر کو ہو گا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بھمبر جلسہ کا پروگرام تبدیل2 دسمبر کے بجائے 3 سمبر کو ہو گا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بھمبر میں 2 دسمبر کو ہونے والا جلسہ اب 3 دسمبر کو ہو گا جلسہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے گرائونڈ میں ہو گا جلسہ کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں بھمبر آمد پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا جائیگا جبکہ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے عوام رابطہ مہم بھی پورے زور و شور سے جاری ہے سلطان یوتھ فورس کے کارکنان اور عہدیداران سرگرم ہیں جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معذور بچوں کے عالمی دن کے موقع پر 3 دسمبر کو بھمبر میں صبا انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معذور بچوں کے عالمی دن کے موقع پر 3 دسمبر کو بھمبر میں صبا انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام واک ریلی نکالی جائیگی واک ریلی میرپور چوک سے نئی کچہری تک نکالی جائیگی واک ریلی میں معذور بچے، سیاسی سماجی تنظیمیں ، سول سوسائٹی ، سکولوں کے بچے شرکت کرینگے تفصیلات کے مطابق معذور بوں کے عالمی دن کے موقع پر 3 دسمبر کو بھمبر میں صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام واک ریلی نکالی جائیگی واک ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کرینگے واک ریلی میرپور چوک سے شروع ہو گی جو سماہنی چوک ، لاری اڈہ ، سبزی چوک ، میلاد چوک ، ہسپتال چوک سے ہوتی ہوئی احاطہ نیو کچہری پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی واک ریلی میں معذور بچے ، سیاسی و سماجی تنظیمیں ، سول سوسائٹی، سرکاری ملازمین اور سکولوں کے بچے شرکت کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر کا بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باوجود اہلیان آزاد کشمیر کے ساتھ محکمہ برقیات
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر کا بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باوجود اہلیان آزاد کشمیر کے ساتھ محکمہ برقیات کا ناروا سلوک کسی صورت قبول نہیں آزاد کشمیر میں بجلی کے بل کے ریٹس یکساں جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس ، نیلم جہلم سرچارج ، میٹر رینٹ کے نام پر عوام سے مال بٹورنے کا سلسلہ بند کیا جائے گرمیوں کے موسم میں دئیے گئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کو ختم کر کے دن اور شام کے اوقات میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر بھمبر کی تاجر برادری اور شہری سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بھمبر اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کشمیر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور راجہ، انجینئر خالد پرویز بٹ، چوہدری محمد آصف ، چوہدری عبدالخالق ، حاجی عبدالقدیر اور چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ محکمہ برقیات کی طرف سے صارفین کو بیجھے جانے والے بجلی کے بلوں کے ریٹس انتہائی زیادہ اور ٹیکسز سے بھرے پڑے ہیں گھریلو بجلی کے بلوں کا ریٹ 100 یونٹس تک علیحدہ جبکہ اس سے زیادہ بجلی استعمال ہونے پر یونٹس کے بل میں کمی بیشی کرنا سخت نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ گھریلو بلوں پر یکساں ریٹس مقرر کے جائیں اور تمام نا جائز ٹیکسز فی الفور ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے کمرشل بلوں کے ریٹس میں بھی ہو شربا اضافہ کیا گیا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا آزاد کشمیر بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باوجود آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ محکمہ برقیات کا ناروا سلوک اور اضافی بل جاری کرنا قابل مذمت ہے گرمیوں کے موسم کے ختم ہو جانے کے بعد پرانے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے ہنر مند طبقہ ویلڈر، کارپینٹر ، فوٹو سٹیٹ، موبائل شاپ، الیکٹرونکس شاپ اور مکینکل شعبہ سے تعلق رکھنے والوں سمیت گھریلوں سطح پر بھی ہر طبقہ پریشان ہے انہوں نے کہا کہ بے وقت لوڈ شیڈنگ نے کاروبار سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی تباہ کر کے رکھ دئیے ہیں محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ ، ٹیرف کے نام پر لوٹ مار اور بے وقت شیڈول کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر انجمن تاجران اور شہری سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور آزاد کشمیر بھر کی انجمن تاجران کی کال پر محکمہ برقیات کے ناروا رویے اور حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج اور ہڑتال کرینگے۔