امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں 6 فیصد کمی

America

America

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں قدرتی گیس کی قیمت میں 6 فیصد کمی ہوئی جسکی وجہ خام تیل کی قیمتوںاور گرم موسم کی پیش گوئی کے باعث قدرتی گیس کی طلب میں کمی ہے۔

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں قدرتی گیس کے سودے 26 اعشاریہ 7 سینٹ یا 6اعشاریہ ایک فیصد کی کمی سے 4 اعشاریہ صفر آٹھ آٹھ ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔

جو کہ رواں سیزن کے دوران قدرتی گیس کی کم ترین قیمت 4 اعشاریہ صفر سات پانچ ڈالر فی ملین تھرمل برٹش یونٹس کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسمی درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کے باعث قدرتی گیس کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔