دھاندلی ثابت ہونے پر نواز شریف استعفیٰ دیں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب دھاندلی ثابت ہو جائے گی تو نوازشریف استعفیٰ دیں گے، پلان سی نہیں مانا تو پلان ڈی آئے گا، عمران خان نے کہا ہم کیا کرنے جارہے ہیں اگلے چند گھنٹوں میں بتاؤں گا۔

آج دسمبر کے پورے مہینے کا پلان دیں گے، ہم اپنے احتجاج کی نوعیت بدل دیں گے، تاہم دھرنا ختم نہیں کریں گے اگر دھرنا ختم کر دیا تو حکومت مکر جائے گی۔ انہوں نے کہا چاہتے ہیں کہ حکومت مذاکرات پر واپس آئے، ہم نے جن چیزوں پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

حکومت ان چیزوں پرواپس آئے، طے ہوا تھا آئی ایس آئی، ایم آئی بھی تحقیقات میں شامل ہوں گی۔ طاہر القادری کے حوالے سے عمران خان نے کہا ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ،انھیں فون بھی کیا تھا،اس سے قبل طاہر القادری صاحب نے دھرنا ختم کرنے سے متعلق کنٹینر میں آکر بتا دیا تھا، قادری صاحب نے بتایا تھا کہ ان کے لوگ تھک گئے ہیں، نوکری پیشہ لوگ ہیں۔