کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ بہت جلدتحریک انصاف کے کارکنان میں انتشار پیدا کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے والے سازشی عناصر کو بے نقاب کروں گا ،تحریک انصاف کے کارکنان باشعور اور عمران خان کی قیادت میں متحد اور منظم جد وجہد کے لئے میدان عمل میں ہیں اور ہمیشہ متحد رہیں گے ۔سازش کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنان کو منتشر کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،ہم انصاف کے علمبردار ہیں اور انصاف پر عملد رآمد کرکے کا رکنان کو پارٹی میں اعلیٰ مقام دلا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی ائر پورٹ پر کراچی کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے کراچی کے رہنمائوں اور کارکنان سے کہاکہ وہ متحد رہیں اور کسی بھی سازشی عناصر کے عزائم کا شکار نہ بنیں انشا اللہ بہت جلد ملک سے ناانصافی کے خاتمے کے ساتھ تحریک انصاف کے کا رکنان کو بھی نا انصافی سے نجات دلا ئوں گا سندھ خصوصاً کراچی میں پارٹی میں پیدا ہونے والے تنظیمی خلفشار پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے کہاکہ انٹر اپارٹی الیکشن کے حوالے سے قائم کردہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے فیصلے کے تحت سندھ میں کوئی تنظیمی باڈی موجود نہیں نادر لغاری نہ پارٹی کے صدر ہیں نہ ہی حفیظ الدین جنرل سیکریٹری اور نہ ہی جمال صدیقی سیکریٹری اطلاعات سندھ ہیں سندھ میں صرف ROs موجود ہین باقی کسی قسم کی تنظیمی باڈی کا وجود نہیں ہے مرکزی میڈیا سیل کے علاوہ کوئی بھی دوسرا خبر جاری کرنیکا اختیار نہیں رکھتا گزشتہ دنوں اخبارات میں جاری خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے
لہذا اس سلسلے میں 30 نومبر کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے حقائق میڈیا کے سامنے لائے جائیں گے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے والے مذکورہ اشخاص کوبے نقاب کیا جا ئے گا کراچی کے تمام PCO اپنے علاقائی تنظیم کو منظم کرنے میں مصروف ہیں اور کراچی ڈویژن کی قیادت میں متحد ہیں مزید یہ کہ نجیب ہارون کراچی کے صدر نہیں ہیں وہ صرف بلدیاتی الیکشن کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے آرگنائزر ہیں اور چونکہ بلدیاتی الیکشن نہیںہوئے ہیںاس لئے وہ مزکورہ عہدے پر بھی نہیں رہے انھوں نے کہا کہ سندھ میں کراچی کے RO اشرف قریشی اور جنرل سیکریٹری شیریں خان ہیں ریجن کے صدر اللہ داد خان نظامانی ہیں اور دیگر تمام عہدیداران اپنی جگہ قائم ہیں۔