ہارون آباد کی خبریں 30/11/2014

میاں محمد نواز شریف کی مثالی اور عوام دوست پالیسی کی بدولت پٹرول وڈیزل کی قیمت میں نمایاں ترین کمی نے پاکستان کی حکومتی تاریخ

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)میاں محمد نواز شریف کی مثالی اور عوام دوست پالیسی کی بدولت پٹرول وڈیزل کی قیمت میں نمایاں ترین کمی نے پاکستان کی حکومتی تاریخ میں عوام کو ریلیف دینے کا سب سے بڑا اور نمایاں ریکارڈ قائم کیا ہے پٹرول کی قیمت کا84روپے تک آنا بلاشبہ ایک ایسا کارنامہ ہے جس کی مثال ماضی کی تاریخ میں نہیں ملتی پیپلزپارٹی اور ق لیگ کی ماضی کی دورحکومتوں نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے تسلسل کے تحت عوام کو پٹرول بم کا نشانہ بنایا میاںمحمد نواز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل کم کرکے اور نمایاں ترین کمی کر کے اپنے انتخابی منشور پر عمل کا شاندار عملی ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان نے ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ ) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوامی امنگوں کے مطابق کمی کرنے کے عملی مظاہرے کے بعد مستقبل میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا عظیم کارنامہ بھی میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں سر انجام دیا جائے عوامی ریلیف کا عظیم مشن موجودہ پانچ سال مکمل ہونے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا حکومت کی راہ میں بت جا روڑے اٹکانے والے عناصر بد ترین ناکامیوں سے دوچار ہوں گے اور میاں محمد نواز شریف اپنے عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کرتے رہیں گے منفی عناصر شور مچاتے رہیں گے اور ان کا واویلا صرف واویلا ہی رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد بار کے وکلاء کے درمیان تنازعہ اور ہڑتالوں کا سلسلہ طویل ہونے کے ساتھ ساتھ مزید وسعت اختیار کر نے لگا

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آباد بار کے وکلاء کے درمیان تنازعہ اور ہڑتالوں کا سلسلہ طویل ہونے کے ساتھ ساتھ مزید وسعت اختیار کر نے لگا ۔نادرا کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی ۔ہارون آباد کے ایشو پر ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے وکلاء بھی آج ہڑتال کریں گے نادار اور کلاء کی ہڑتال سے صارفین اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے معاملہ کے حل کے لیے شفاف تحقیقات کر کے حقائق کے مطابق منصفانہ فیصلہ کر کے معاملے کو حل کیا جائے ۔چھ روز قبل ہارون آباد بار کے ممبر وکیل اور نادرا کے درمیان کسی شخص کے شناختی کارڈ کی وصولی کے مسئلہ پرجھگڑا ہوا جس پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کروا دئیے بعد ازاں ہارون آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور نادرا نے ہڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا اب یہ تنازعہ طویل ہو کر مزید وسعت اختیار کر رہا ہے ڈسڑکٹ بار بہاولنگر نے ہارون آباد کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج ہڑتال کریں گے جبکہ نادرا ہارو ن آباد کی ہڑتال بھی جاری ہے نادرا اور وکلاء کی ہڑتال سے صارفین اور سائلین شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے معمولات زندگی پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ کا حل پولیس تھانہ سٹی میں مقدمات کے اندراج کے بعد دونوں فریقین کو ہڑتالوں کی بجائے تحقیقات کے نتائج تسلیم کرنے کا فیصلہ کر کے معاملے کو حل کرنے کی جانب قدم بڑھانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء و سابق سینٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) ہارون آباد کا اجلاس منعقد ہوا
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء و سابق سینٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) ہارون آباد کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل صدر جمعیت علماء اسلام (ف)ملک رشید احمد اعوان ،تحصیل جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام (ف)مولانا محمد امجد ، عبدالباسط نظامی ،مولانا محمد صدیق ،مفتی عبدالخالق ،مولاناعلی احمد ،اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبید الرحمان ،مولانا محمد اسلم مہتمم جامعہ تعلیم الاسلام اشرفیہ ،مولانا محمد افضل محمود ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جمعیت علماء اسلام (س)نے شرکت کی اجلاس میں سابق سینٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس کے شرکاء نے جمعیت کے رہنمائوں پر قاتلانہ حملوں کے بڑھتے ہوئے سلسلہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کا سدباب کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر بروز بدھ کو معذوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے عظیم ادارہ بحالی جسمانی معذوراں میلاد چوک میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)دسمبر بروز بدھ کو معذوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے عظیم ادارہ بحالی جسمانی معذوراں میلاد چوک میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی و سابق ایم پی اے چوہدری شوکت محمود بسراء ہوں گے جب کہ خصوصی آمد اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف خان نیازی ،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد سید نواز ش علی بخاری ،سینئر صحافی شاہد محمود رحمانی اور یاسر ندیم چوہدری شامل ہیں یہ پروگرام زیر نگرانی محمد جمشید اعظم صدر عطیہ فاطمہ ویلفیئر سوسائٹی ،خصوصی ڈاکٹر سہیل عابد بھٹی ،خصوصی معاون محمد اقبال ہیں ۔تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر عظیم شہزاد ہوں گے ۔ڈاکٹر عظیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ معذور دافراد ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں ان سے اخوت ،محبت اور بھائی چارے جیساسلوک کریں تاکہ وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں آخر میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

Malik Qamar

Malik Qamar