پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان

Public Transport

Public Transport

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس پر آج سے عملد درآمد ہو گا۔ حکومت نے تمام ڈی سی اوز کو حکم دیا ہے اس پر فوری عمل درآمد کرائیں۔

اے سی گاڑیاں 5 فیصد، گڈز ٹرانسپورٹرز 7 فیصد اور مسافر گاڑیوں کے کرائے 10 فیصد کم ہوں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کم ہونے کے بعد پی آئی اے کرایوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی جبکہ دیگر ائیر لائنوں نے بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد رات لاہور کے اکثر پٹرول پمپس پر سپلائی بند کر دی گئی۔ جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی سی او لاہور نے اس صورتحال کے پیش نظر سپلائی نہ کرنے والے پمپس پر چھاپے مارنے اور جرمانے کرنے کا اعلان کیا ہے۔