آرمی چیف کی جان کیری سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

John Kerry Raheel Sharif

John Kerry Raheel Sharif

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اب تک کی سب سے اہم مصروفیت امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات تھی۔ جس میں دونوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں درپیش مسائل اور علاقائی سلامتی سمیت خطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر خارجہ کو آپریشن ضرب عضب کے دوران ملنے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنا دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد آج وطن واپس آ رہے ہیں۔