کراچی: رینجرز اور پولیس کی کاروائیوں میں 5 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ابراہیم گوٹھ اور بلال کالونی میں ٹارگٹد چھاپے مارے۔ اس دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ لیاری کلا کوٹ میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور آوان گولے بر آمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 24 آوان گولے اور 400 سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے اسلحہ شہر میں تخریب کاری کے لیے لایا گیا تھا۔