کراچی (جیوڈیسک) آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیا 2014 آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہی ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیا میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی۔
جب کہ جنگی ٹینک الخالد، جے ایف 17 تھنڈر،بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ کراچی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں پاکستان سے اہم دفاعی معاہدہ کرنے والا ملک روس بھی پہلی بار شرکت کرے گا۔
جب کہ نمائش کے موقع پر غیر ملکی مندوبین، اہم سرکاری حکام اور نمائش کے شرکا کے درمیان کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ترتیب دی گئی ہیں، آئیڈیا 2014 کا اہم پہلو بین الاقوامی دفاعی سیمینار ہے جس کا انعقاد کل شام کو ہی ہوگا۔