ہالی ووڈ فلم ''دی ہنگر گیمز ماکنگ جے پارٹ ون '' باکس آفس پر چھا گئی

The Hunger Games Mocking

The Hunger Games Mocking

نیو یارک (جیوڈیسک) باکس آفس پر تھرتھلی مچا دینے والی سائنس فکشن فلم کی کہانی دار الحکومت کے خلاف بغاوت پر مبنی ہے۔ جنیفر لارنس کی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم نے رواں ہفتے 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔

دوسرے نمبر پر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کیساتھ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم پینگوئنز آف مڈاگاسکر رہی۔ کامیڈی سے بھرپور فلم کی کہانی مڈاگاسکر کی 4 پینگوئنز کی ہے۔ جو قطب شمالی میں جانورں کے ساتھ جاسوس کے طور پر جا ملتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر سپر ہیروز پر مبنی فلم ”بگ ہیرو 6” رہی۔ فلم نے رواں ہفتے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائے۔ فلم جرائم کیلئے سرگرم سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے۔