ہوائی (جیوڈیسک) امریکی جزیرے ہوائی میں پھٹنے والے آتش فشاں پہاڑ کے لاوے کا سفر جاری ہے ، آبادی سے صرف چار کلومیٹر کے فاصلے پر رہ گیا۔ لاوے کے دریا نے راستے میں آنے والی فصلوں ، گھروں اور درختوں کو جلا کر رکھ دیا۔
حکام کے مطابق لاوا Pahoa گاؤں سے صرف چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ حکام نے لاوے سے براہ راست متاثر ہونے والے پچاس گھروں کو خالی کرا لیا ، لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔