تھر میں آج بھی مزید 2 بچیاں جاں بحق، 31 روز میں تعداد 130 ہو گئی

Children

Children

مٹھی (جیوڈیسک) تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچیاں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں جس کے بعد 31 روز میں جاں بحق ہونے والی بچوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔

غذائی قلت کے باعث مٹھی میں آج بھی ایک سال کی بچی غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئی جب کہ ڈیپلو سے تعلق رکھنے والی ایک بچی دوران علاج حیدر آباد میں دم توڑ گئی۔

واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت کے باعث 31 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 130 جب کہ مجموعی طور پر جان سے ہاتھ دھونے والے بچوں کی تعداد 511 ہو چکی ہے۔