عمران خان نے ملک دشمن ایجنڈے کا اعلان کیا ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک دشمن ایجنڈے کااعلان کیا ہے۔ ان کی ملک بند کرنے کی دھمکی پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔ عمران خان نے ملک بند کرنے کے لئےاس تاریخ کاچناؤ کیاجس دن پہلے بھی دشمنوں نے پاکستان توڑا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال، سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ لندن پلان کی ناکامی کے بعد عوام پلان سی کو بھی”سی آف” کر دیں گے،ان کا کہنا تھا۔

کہ عمران خان کی پاکستان بند کرنے کی دھمکی ملک وقوم کے مفادات کے منافی ہے، وفاقی وزیراحسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر کوئی کاروباری فرد کان نہیں دھرے گا۔