پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کیوی سکواڈ کا اعلان

New Zealand Cricket Team

New Zealand Cricket Team

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان ٹیم کے خلاف مختصر فارمیٹ ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ میں 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے کین ولیم سن 2 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

برینڈن میکولم کو ریسٹ دیا گیا ہے جو کیوی بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ سری لنکا کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونیوالی سیریز میں کم بیک کریں گے۔ پندرہ رکنی سکواڈ میں کیوی بلے باز روز ٹیلر، آل راؤنڈر اینٹن ڈیوچ اور ڈینئیل ویٹوری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔