ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی علاقے الظہران میں پولیس نے ایک کینیڈین باشندے پر تشدد کے الزام میں مقامی سعودی شہری کو حراست میں لیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ گزشتہ روز ا±نہیں اطلاع ملی کی ایک سعودی شہری نے بھرے بازار میں کینیڈین شخص کو آہنی لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کراس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔