مذاکرات ناکام ہونے پر فرانس فلسطین کو تسلیم کر لے گا، فرانسیسی حکام

Benjamin Netanyahu

Benjamin Netanyahu

پیرس (جیوڈیسک) فرانس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مشرق وْسطیٰ کا حل تلاش کرنے کی بین الاقوامی کوششیں ناکام ہوتی ہیں تو وہ فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ2 دسمبر کو ایک علامتی پارلیمانی ووٹنگ میں حصہ لیں گے جس کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا فرانسیسی حکومت کو فلسطین کو ایک خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کر لینا چاہیے یا نہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسے ایک ’تباہ کن غلطی‘ قرار دیا ہے۔