لندن (جیوڈیسک) حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے امداد دینے والے ممالک سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے انسداد کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔
تنظیم کی جانب سے جاری مکتوب میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ڈونرز کو افغانستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور اس شعبے میں ملنے والی کامیابیوں کو بچانے کےلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ امداد دینے والے ممالک کو اس امر کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ افغان حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے اقدامات کرے۔