اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال سردار ایاز صادق سمیت تمام امیدواروں کی شروع کر دی ہے۔
سردار ایاز صادق کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی لیکن ریٹرننگ آفیسر نے دیگر امیدواروں کی جانچ پڑتال روکنے کی درخواست بھی خارج کر دی تھی۔
لہذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ صرف سردار ایاز صادق کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیا جائے۔