بھارت خواتین کے تحفظ میں ناکام، دو بہنوں نے چھیڑ چھاڑ پر نوجوان کی خود دھنائی کر دی

Tampering

Tampering

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت اپنی زمین پر خواتین کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہے ، ہریانہ میں لڑکیوں نے تنگ کرنے والے نوجوان کی خود ہی دھنائی کر دی ، پوری بس صرف تماشا دیکھتی رہی۔

بھارتی لڑکیوں کا اکیلے گھر سے نکلنا محال ہو گیا ، پہلے چلتی بس پر میڈیکل طلبہ سے اجتماعی زیادتی اور اب چلتی بس میں نوجوان کی دو بہنوں سے چھیڑ چھاڑ لیکن یہاں لڑکیوں نے خود ہمت کی اور بیلٹ سے نوجوان کو دھو ڈالا۔

دونوں بہنوں اور نوجوان میں ہاتھا پائی پندرہ منٹ تک چلتی رہی دیگر مسافر ، کنڈکٹر اور بس ڈرائیور صرف تماشا دیکھتے رہے۔

کوئی لڑکیوں کی مدد کو آگے نہ آیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق لڑکیوں کی درخواست پر تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔