پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کو عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کیمطابق اسی سطح پر لایا جائے

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کو عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کیمطابق اسی سطح پر لایا جائے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پٹرولیم منصوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناسب کا مہنگائی پر کوئی اثر نہیں پڑا اشیائے خورو نوش اور بجلی کی قیمتیں اب بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں کیا۔

حکمران مہنگائی سے ستائے غریب عوام کو سستے پیٹرول سے خود سوزی کا پیکج تو نہیں دے رہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔

MWM

MWM