رفسنجانی جوہری تنازعہ پر ایران‘ سعودی عرب کشیدگی ختم کرائیں: آیت اللہ

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران میں کے سرکردہ رہ نما آیت اللہ وحید خراسانی نے سابق صدراور گارڈین کونسل کے موجودہ سربراہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب کو اعتماد میں لیں اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرائیں۔

ایران کے میڈیا نے ہاشمی رفسنجانی کے ایک مقرب ڈاکٹر ھاشمی کاایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آیت اللہ وحید خراسانی متعدد مرتبہ سابق صدر رفسنجانی سے یہ مطالبہ کرچکے ہیں وہ ایران کے نیوکلیئر تنازع کے حل کے سلسلے میں جلد از جلد سعودی عرب کا دورہ کریں، خراسانی نے کہا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے کا حق حاصل ہے مگر اس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کو فروغ نہیں ملنا چاہیے۔

ایسا نہ ہو کہ خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لیے ایک نئی دوڑ شروع ہوجائے۔