کراچی : اہلحدیث رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا امیر عبداللہ فاروقی، ممتاز مذہبی اسکالرشیخ علامہ عبدالخالق فریدی، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی اور مولانا مرتضیٰ خان رحمانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل و سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو شہید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سازش کے تحت فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کوشش کو علماء کرام اپنے اتحاد سے نا کام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت پر ہم جمعیت علمائے اسلام کے کارکن او ررہنمائوںکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔