تلہ گنگ کی خبریں 1/12/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پٹرول کی قیمتوں کم ہو نے کے بعد اے سی تلہ گنگ کے پٹرول پمپس پر چھا پے، پمپ مالک کا جرمانہ دینے سے انکار، مقد مہ درج۔تفصیل کے مطابق پٹرولیم کی قیمتیں کم ہو نے پر عوام میں خوشی کی لہڑ دوڑ گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن تلہ گنگ نے چکو ال اور میا نو الی روڈ پر پٹر ول پمپس پر چھا پے ما رے، نئی قیمتیں اور پیما نے چیک کیے۔چکو ال روڈ پر نیو اگرال (ٹمن فلنگ پٹر ولیم ) کا وزٹ کیا تو عوام سے حکو مت کے ریٹ سے زائد قیمت پرعوام کو پٹرول فر وخت کیا جا رہا تھا جس پر اے سی تلہ گنگ نے چا لیس ہزار جر ما نہ کیا ما لک نے جر ما نہ دینے سے انکا ر کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے جر ما نہ نہ دینے پر پٹر ول پمپ ما لک کے خلا ف تھا نہ صدر میں مقد مہ درج کروا دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے بتا یا ہے کہ میر ا مشن عوام کی خد مت کر نا جو افراد عوام کو لو ٹنا چا ہتے ہیں انکی یہ خو اہش میں کبھی بھی پوری نہیں ہو نے دوں گا ۔عوام کو ہر صورت ریلیف فر اہم کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے جس کو پورا کر کے دم لو ں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مو ضع مو گلہ میں ڈیڑ ھ سا لہ بچہ با لٹی میں گر کر دم توڑ گیا ،لو احقین غم سے نڈ ھا ل ۔تفصیل کے مطا بق یو نین کو نسل دھو لر میں مو ضع مو گلہ میں محبو ب حسین کا ڈیڑ ھ سا لہ بچہ راجہ سمیع الر حمن پا نی کی با لٹی کے سا تھ کھڑا تھا کہ اچا نک وہ با لٹی میں گر گیا جو مو قع پر ہی اپنی جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھا ۔لو احقین پر غشی کے دورے شروع ہو گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ ڈی ایس پی میا ں محمد ارشد کا گھٹنا فر یکچر ہو نے کے بعد چکو ال صدر کے ڈی ایس پی ملک انور کو اضا فی چا رج دے دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔انتخابی شیڈول کے مطابق پریس کلب (پرنٹ میڈیا)کے مختلف عہدوں کیلئے کا غذات بیس دسمبر تک سرپرست اعلیٰ پریس کلب میاں محمد ملک کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔جبکہ الیکٹرانک میڈیا کیلئے کاغذات بیس دسمبر تک سرپرست اعلیٰ الیکٹرانک میڈیا امتیاز اقبال ملک کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔اکیس اور بائیس دسمبر کو کا غذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔23اور 24دسمبر کو اعتراضات داخل کرائے جا سکتے ہیں ۔25اور26دسمبر کو اعتراضات کی سماعت کی جائے گی۔جبکہ 27دسمبر کو حتمی لسٹ جاری کی جائے گی ۔جبکہ 31دسمبر کو پولنگ ہو گی ۔پولنگ سے پہلے کسی بھی وقت کاغذات واپس لینے کی اجازت ہو گی ۔درخواست کے ساتھ پریس کارڈ کی جینوئن کاپی جو ایکسپائر نہ ہو اور پریس کلب کے واجبات کی کلیرنس رسید منسلک ہونی چاہئے۔ دریں اثناء پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکے عہدوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ کے بجائے اب چیئر مین کہلائے گا ۔جبکہ سنیئر وائس چیئر مین اور وائس چیئر مین کے اضافی عہدے متعارف کرادیئے گئے ہیں ۔اب الیکشن چیئر مین ،سینئر وائس چیئر مین،وائس چیئر مین ،صدر،سنیئر نائب صدر،نائب صدر،جنرل سیکرٹری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری،سیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری فنانس ،آفس سیکرٹری اور ممبر مجلس عاملہ کے عہدوں پر ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ لا وہ کی حد ود میں ڈاکو راج ،پو لیس نے آ نکھیں بند کر رکھی ہیں ،سا ت دنو ں میں چا ر مو ٹر سا ئیکل ،دوکا ن اور زمیندار کو مو نگ پھلی سے محرو م کر دیا گیا ، لو گو ں میں دن بد ن خو ف ہر اس کی فضا ء پھیل رہی ہے ،پو لیس کے اعلی حکا م امن واما ن کو کنٹرول کر یں ،شہر یو ں نے افغا نی پٹھا نو ں کو بھی نکا لنے کا مطا لبہ کر دیا ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ لا وہ کے علا قے میں چو رو ں نے انت مچا دی دن بد ن شہر یو ں کو رات کی تا ریکی میں لوٹاجا رہا ہے ۔گز شتہ سا ت دنو ں میں لا وہ سمیت گر دونو اح سے چار مو ٹر سا ئیکل ،ایک دوکا ند ار اور ایک زمیند ار کو مو نگ پھلی سے محرو م کر دیا گیا ۔شہر یو ں کا کہنا ہے کہ جب سے افغا نی پٹھا نو ں نے لا وہ کی طر ف رخ کیا ہے اسی وقت سے چو ریو ں کی وارداتو ں میں اضا فہ ہو گیا ہے ۔کئی دفعہ پو لیس حکا م کو افغا نی پٹھا نو ں کے خلا ف کا روائی کا مطا لبہ بھی کیا ہے لیکن تا حا ل کو ئی شنو ائی نہیں ہو ئی ،پو لیس حکا م ٹس سے مس نہیں ۔شہر یو ں نے پو لیس کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ افغا نی پٹھا نو ں کو فل الفور نکا لا جا ئے تا کہ ہما را ما ل محفو ظ رہ سکے۔