لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان صرف نعروں تک محدود ہیں۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم کی قیمت میں کمی کرکے عوام کو تاریخی ریلیف دیا ہے۔ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام ان کے حربے جان چکے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہہمیں دنیا کو بتانا چاہیے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن قومی مفادات پر ہم سب ایک ہیںـ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے ، معیشت کے استحکام اور بجلی کے منصوبوں کیلئے یکجا ہو کر ایک پیغام دینا چاہیےـ
بد قسمتی سے چند احتجاجی عناصر نے قوم کو ذاتی مفادات کی خاطر تقسیم کیا ـ معیشت کو نقصان پہنچا اور روپے کی قدر میںکمی آئیـدھرنے والوں نے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیاہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں نئے عزم ، حوصلے اور دیانتداری کے ساتھ محنت کر کے ضائع شدہ وقت کی تلافی کریں گے ـانہوںنے کہا کہ ہمیں اس بات کو ذہن میں ر کھنا ہوگاکہ مانگی ہوئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی معیشت کو مستقل بنیادوں پر مستحکم نہیں کیا جاسکتا اوراس ضمن میں انفرادیت اورنئی مصنوعات کو متعارف کراناپڑے گا۔یہ مسابقت کی دنیا ہے اوراس کیلئے ہم سب کو تیار ہونا پڑے گا۔نئی راہیں اورجہتیں تلاش کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔