گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ہیجڑوں کی یلغار ڈآنس پارٹیوں کے نام پر قائم اڈوں پر نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا سلسلہ جاری ‘ سٹرکوں بازاروں ‘ گلیوں سمیت خریداری مراکز میں نیم برہنہ ہیجڑوں کے سر عام گھومنے اور فحش گفتگو کے باعث شہری منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے ‘ تفصیلات کے مطابق گجرات کے مختلف محلوں گلیوں ‘ سٹاف گلہ ‘ نواز شریف پارک ‘ شادمان روڈ یوسف پلازہ مسلم آباد وغیرہ شامل ہیں ‘ جن میں اکثریت بیرونی شہروں سے آنے والوں کی ہے ‘ اکثر نے کرایہ پر مکانات و فلیٹ لے کر ڈانس پارٹیوں کے نام پر فحاشی کو فروغ دینے اور شہریوں بالخصوصی نوجوان نسل کو دعوت دے کر گمراہی کی طرف گامزن کرنے مصروف ہے ‘ جبکہ بعض ہیجڑوں کے اڈوں پر رات گئے تک مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کا آنا جانا بھی لگا رہتا ہے ‘ اور یہ اڈے جرائم میں اضافے کا سبب بھی بن رہے ہیں ‘ ہیجڑوں کی بعض ٹولیاں ‘ رات گئے تک روڈوں اور مخصوصی مقامات پر شکار کی تلاش میں نظر رہتی ہیں ‘ شہریوں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی )پر امن احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی قانونی اور بنیادی حق ہے ‘ عمران خان عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سید علی ہارون شاہ سابق ایم پی اے نے گزشتہ روز معین الدین پور سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سید علی ہارون شاہ نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آ چکی ہے ‘ عوام بیدار ہو چکے ہیں ‘ عمران خان قو م کو ظالموں لیڈروں سے نجات دلائیں گے ‘ دھرنے کی وجہ حکمرانوں کو پٹرولیم مصنوعات کم کی ہیں ‘ سید علی ہارون شاہ نے کہا کہ وہ گجرات سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ‘اور پارٹی کو سیٹ جیت کر تحفہ میں دیں گے ‘ سید علی ہارون شاہ بعدازاں عمران خان کی کال پر اسلام آباد دھرنے میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت روانہ ہوئے ‘ جہاں انہوں نے دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی اور قومی اموار پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز مسلم لیگی رہنما ظفر اقبال بلا موتیاں والے اور مفتی محمد یونس عثمانی نے پاکستان مسلم لیگ ق جلسہ بہائو لپور کی شاندار کامیابی پر صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا ‘ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چوہدری برادران کو کامیاب جلسہ بہائولپور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کا بہائولپور کا جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھل جانے کیلئے کافی ہے ‘ چوہدری برادران کو ملکی سیاست سے آئوٹ کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ چوہدری برادران نے صحیح معنوں میں اپنی عوام کی خدمت کی ‘ عوام آج بھی چوہدری برادران کے دور کو یاد کرتے ہیں ‘ چوہدری برادران نے بہت سے عوامی ترقیاتی کام کروائے ہیں ‘ جن میں نمایاں گجرات یونیورسٹی ‘ ریسکیو 1122اور دیگر اہم پراجیکٹس شامل ہیں ‘ چوہدری برادران کے سنہری اور تاریخی دور کو عوام آج بھی یاد کرتے ہیں ۔ اس موقع پر راجہ ارشد محمود ‘ محمد شہباز قادری ‘ زین العابدین ‘ محمد شہاب الدین ‘ حافظ سیف العابدین ‘ محمد انس ‘ صحافی مشتاق مغل اور دیگر موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے نے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور جلالپورجٹاں کے ممتاز صنعتکار ملک امتیاز احمد گوگا کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر فاتحہ خوانی کی ۔حاجی ناصر محمود نے جلالپورجٹاں کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر شکیل کے ماموں کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے ۔ انہوںنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی اﷲ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور جنرل ٹرانسپورٹ اورگڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں10فیصد کمی کر دی گئی ہے ۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈیلر ز ایسویسی ایشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پمپس پر نئے نرخوں کے مطابق تمام پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نئی قیمتوں اور دس فیصد کمی کے بعد نئے کرایہ جات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب، مسلم لیگ ن کے راہنمائوں نواب زادہ طاہر الملک، سیف الدین بھٹی، چوہدری ظہور الہی، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ، صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ سرفراز ملک ، کریانہ ایسویسی ایشن کے خادم علی خادم اور مختلف تاجر تنظموں، انجمن قصاباِ ں ، پٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن، اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ڈی سی او آفس میں کنٹرول بنایا جائے گا جہاں عوامی شکایات اور ممبران کی طرف سے نشاندہی پر سخت ایکشن ہوگا۔ انہوں نے واضع کیا کہ پٹرول پمپس پر نئے نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ معیار اور مقدار (پیمانے) پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کم تیل دینے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ انہوں نے جنرل ٹرانسپورٹرز اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ نئے کرایہ ناموں کے فیلکس نمایا ں جگہ پر آویزاں کئے جائیں ۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان نے کہا کہ سبزی اور پھلوں کی قیمتوں پر عمل درآمد کے حوالے سے سب سے زیادہ ذمہ داری مارکیٹ کمیٹی پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پٹرول پمپس کے حوالے سے شکایات موجود ہیں جنکا ازالہ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری اور عام آدمی کی فلاح کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کے بعد ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے نئے کرایوں کے نئے شیڈول اور اشیائے خورد و نوش کے نئے ریٹس جاری کر دیے ہیں ۔ نئے کرایہ نامہ کے مطابق دس فیصد کمی کے بعد گجرات سے گوجرانوالہ کا کرایہ 65روپے، لاہور 160، راولپنڈی225روپے، سرگودہا 180روپے ، شیخوپورہ 140روپے، سیالکوٹ 80روپے، منڈی بہااولدین 100روپے ، پھالیہ 65روپے،ہیڈ گوجرہ 120روپے، علی پور چٹھہ 72روپے، جہلم 85روپے، کھاریاں 50روپے، جلالپور جٹاں 25روپے ، کڑیانوالہ 55روپے، چک کمالہ 60روپے، ہیڈ مرالہ 100روپے، ٹانڈہ 60روپے، بڑیلہ شریف 95روپے، اعوان شریف 95روپے، جلالپور صوبتیاں 75روپے، فتح پور 30روپے، کوٹلہ ارب علی خان60روپے، بھمبھر 80روپے، کنجاہ 20روپے، فیصل آباد 270روپے، میر پور 155روپے، چکوال 220روپے، لالہ موسی 25روپے اور گجرات سے وزیر آباد کا کرایہ 25روپے ہو گا ۔ اسی طرح کھاریاں تاڈنگہ 40روپے، لاہور 250روپے، راولپنڈی 200روپے، پنڈ دادنخان 130روپے، جلالپور جٹاں 70روپے، کوٹلہ ارب علی خان 60روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 10فیصد کمی کے بعد اشیائے خورد و نوش کے نئے نرخ کے مطابق 20کلو گرام آٹا 760روپے میں فروخت ہوگا ، دال چنا باریک 59روپے کلو، دال چنا باریک 61روپے کلو، کالے چنے 58روپے فی کلو گرام ، سفید چنے سندھی 62روپے کلو گرام ، سفید چنے کینڈا80روپے کلو گرام ، دال مونگ چھلکہ باریک110روپے کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 122روپے کلو گرام ، دال ماش باریک 138روپے کلو گرام ، دال ماش موٹی چمن 150روپے کلو گرام، دال مسور باریک 152روپے کلو گرام ، دال مسور موٹی 128روپے کلو گرام ، سرخ مرچ 225روپے کلو گرام ، سپر باسمتی چاول نئے 90روپے کلو گرام ، چینی 55روپے کلو گرام ، بیسن 64روپے کلو گرام ، چھوٹا گوشت 475روپے کلو گرام ، بڑا گوشت 235روپے کلو گرام ، دودھ 60روپے کلو گرام ، دہی 65روپے کلو گرام فروخت ہو گا ۔ 100گرام روٹی کی قیمت 6روپے اور نان کی قیمت 7روپے مقرر کی گئی ہے ۔ سبزیوں ، پھلوں ، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل ٹیم نے اچانک چھاپہ مار کر پیمانہ میں کمی کر کے پٹرول فروخت کرنے والے 2پٹرول پمپ سیل کر دئیے ہیں ،ان کے مالکان سمیت 5افراد کے خلاف مقدمات درج کر وا دئیے گئے ہیں ۔ جنہیں پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ گل نواز پٹرولیم شکریلہ اور یوسف پٹرولیم بھلووال غربی کے مالکان نہ صرف اوور چارجنگ میں ملوث ہیں بلکہ کم پیمانہ کے ذریعے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انہوںنے از خود شکریلہ کے قریب واقعہ گل نوا ز پٹرول پمپ کو چیک کیا دوران چیکنگ پایہ کیا گیا مشین پر پٹرول کی ریڈنگ 6.19لیٹر درج تھی جبکہ حقیقت میں صرف 4لیٹر پٹرول ڈالا گیا تھا اور مشین پر اس کی قیمت 524روپے درج تھی ۔ ڈی سی او نے پیمانہ میں ہیرا پھیری ، غلط پیمانہ کی فکسنگ اور زائد قیمت وصول کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پٹرول پمپ مالک گل نواز ، ملازمین خضر طارق ، عمران الحق اور ممتاز علی کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔ جنہیں تھانہ بولانی پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا ۔ ایک اور کاروائی کے دوران بھلووال غربی میں یوسف پٹرولیم کو چیک کیا گیا جہاں ایک ہزار روپے کے بدلے 9.80لیٹر ڈیزل فروخت کیا جا رہا تھا ۔ جبکہ اتنی رقم میں 10.59لیٹر ڈیزل فروخت کیا جانا چاہیے تھا ۔ مذکورہ پٹرول پمپ کا پیمانہ بھی درست نہ پایا گیا جس پر اس کے مالک اظہر اقبال کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پوری قیمت وصول کر کے شہریوں کو کم مقدار میں پٹرول فراہم کرنا ظلم ہے اور کسی بھی پمپ مالک کو عوام الناس کے اس قسم کی ذاتی کرنی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ووارننگ دی کہ ایک ہفتہ میں ضلع بھر کے تمام پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور کم پیمانہ رکھنے والے پمپ مالکان کے چالان کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک ہفتے کے بعد پٹرول پمپس کے پیمانوں کی دوبارہ چیکنگ کروائی جائے گی اور پیمانہ پورا نہ ہونے پر پمپ مالکان کے ساتھ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )جی ٹی روڈ پر باب گجرات کی تعمیر کا آغاز آج ہو گا ۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ 3بجے سہ پہر پر وقار تقریب کے دوران باب گجرات کی تعمیر کا افتتاح کریں گے ۔ باب گجرات کا تاریخی منصوبہ جی ٹی روڈ پر کٹھالہ کے قریب تعمیر کیا جائیگا ۔ جس پر 2کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ جبکہ اس مقصد کیلئے فنڈز نیشنل فرنشرز اور این ایم فرنشرز فراہم کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی جلسے جلوس کیے جائیں گے۔چودھری شجاعت حسین گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم پاکستان سینیٹرچودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں موجود لیگی کارکنان تیاریاں کریں ،جس طرح ہم پنجاب بھر میں جلسے جلوس کررہے ہیں اسی طرح سندھ میں بھی جلسے جلوس کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا حکومت مکمل تنہائی کاشکار ہے اور یہ بند گلی میں آچکی ہے ،اپوزیشن میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو اسے سمجھاسکے پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں بیٹھی ہے کھڑی نہیں ہے ،ایسا لگتا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعت ہے ہی نہیں۔حلیم عادل شیخ نے انہیں تھر میں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مسلم لیگ سندھ کی جانب سے تھر میں کیئے جانے والے خصوصی اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔جس میںحلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بے تحاشا مسائل ہیں معصوم بچے آئے روز غذائی قلت سے مررہے ہیں، اس وقت سندھ واسیوں کے لیے روزگارملنااور پیٹ کی آگ بجھانا بہت مشکل ہوچکاہے ۔مسلم لیگ کی جانب سے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں پر کام کرنے پر اپنے تعریفی کلمات میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے اور مسلم لیگ ہی ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالے گی ،جب تک معاشرے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے عوام کا حکومت پر اعتماد بحال نہیں ہوسکتا ۔اس موقع پر میڈیاکے نمائندے بھی موجود تھے جن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس انداز میں حکومت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا ہے وہ یقینا سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا ممکن ہے ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہ ہو،جبکہ انہوں نے دھاندلی پر کمیشن بنانے کا کہا ہے اس کے بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔مگرحکومت کی جانب سے جو طاہر القادری پر الزامات لگائے گئے ہیں اس پر انہیں شرم آنی چاہیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) ممتاز سماجی کاروباری مذہبی و روحانی شخصیت الحاج صوفی سلیم بٹ المعروف صوفی کباب والے اور حاجی منیر بٹ نے اپنے ایک بیان میں بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس لوڈ شیڈنگ کی بدولت کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے تجارتی مراکز متاثر صنعتوں کا پہیہ جام ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ اوپر سے بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے انکا بھرکس نکال دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئیے کہ فی الفور لوڈ شیڈنگ کو ختم کرے اور ایسے افراد کو بے نقاب کیا جائے جو حکومتی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بجلی و گیس آج کی بنیادی سہولت ہیں ان سہولیات سے عوام کو محروم نہیں رکھنا چاہئے۔