گھریلو جھگڑے پر خاوند نے مبینہ طور پر 2 بچوں کی ماں کو زہر دے کر مار ڈالا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے مبینہ طور پر 2 بچوں کی ماں کو زہر دے کر مار ڈالا، خاوند گرفتار ۔گکھڑ کے رہائشی محمد عبداللہ کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا اور مبینہ طور پر اسے اپنی بیوی کے کردار پر بھی شک تھا جس کی وجہ سے اس نے مقتولہ کو زہر دے کر جان سے مار ڈالا ،مقتولہ دو بچوں کی ما ں ہے۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا جبکہ محمد عبداللہ پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔