موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے ساتھ مقابلہ میں ایک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ حضری جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے ساتھ مقابلہ میں ایک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی جبکہ دو ساتھی ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرا ہو گئے ۔نواحی علاقہ کوٹ حضری کے قریب جی ٹی روڈ پر تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اس دوران گکھڑ کے رہائشی محمد ابرار سے اس کا موٹر سائیکل ہنڈا نمبری GAO/9289 چھین کر ڈاکوفرار ہو رہے تھے کہ انہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد لیجایاگیا ۔پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ ہو رہی تھی اور ایک ڈاکو قیصر ساکن لوہیانوالہ اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا اور وہ اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے ،پولیس نے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے۔