موجودہ حالات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی خوش آئند ہے، عثمان غنی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف بلڈر حاجی عثمان غنی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی خوش آئند ہے، رئیل اسٹیٹ کے فروغ کے لئے ملک گیر سطح پر روابط وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔

کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تعمیراتی پروجیکٹس میں اضافہ اس امر کا غماز ہے کہ عام آدمی کی رہائشی ضروریات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ان ضروریات کو حکومت کے ساتھ نجی ادارے مل کر پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان میں بحریہ ٹائون کی طرح دیگر اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آگے آنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کیئر ویل رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرزکے ڈائریکٹر عبدالواحد کی جانب سے بحریہ ٹائون میں کام کرنے والے اسٹیٹ ڈیلرز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں عام پاکستانی کا آج اچھی و معیاری رہائش گاہ کا سب سے زیادہ مسئلہ درپیش ہے اس کا حل اسٹیٹ ڈیلرز بہتر طور پر پیش کرسکتے ہیں۔

کراچی شہر میں بحریہ ٹائون کے ریاض ملک کا دلچسپی لینا ہم ڈیلرز کے لئے بھی ایک کڑا امتحان ہے۔ ان کے پروجیکٹس کو پروموٹ کرنے میں عملی کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر میزبان عبدالواحد نے کہا اس تقریب کا مقصد اسٹیٹ ڈیلرز کے مابین اتحاد اتفاق اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ جن لوگوں نے کراچی میں جاری میگا پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی ہے ان لوگوں کو ایک مضبوط اور منظم پلیٹ فارم فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔

قبل ازاں کیئر ویل رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کا دفتر افتتاح بھی کیا گیا۔ مذکورہ تقریب میں عبدالمجید ، عبدالحمید، محمد اسلم، محمد صابر، رانا شریف، جمشید خان ، راشد سکندر، سلیم بلڈر، محمد یونس، آصف بشیر، عبدالسلام، غالب عثمان ، عمران لطیف، عبدالرحیم، احسان قریشی، کاشف بشیر، کامران لطیف، جاوید ، مناف کالیہ، الطاف کانانی۔ آصف میمن دوبئی والے، رانا احسن، مشرف گلزار ، شیخ طیب،فرخ غفار، نعیم احمد، کاظم رضا، گوہر رحمان ، جاوید ملک ، شہر کے دیگر اسٹیٹ ڈیلرز، پروفیشنل رئیل اسٹیٹ انویسمنٹ فورم ،رئیلیٹر ز بزنس فورم ، دیگر سماجی ، ثقافتی ، سرکاری و نیم سرکاری شخصیات سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔